Urdu Ghazal ! Hum Aik Umer Isi Gham Me Mubtala Rahe The 💞💞💝💓

Urdu Ghazal ! Hum Aik Umer Isi Gham Me Mubtala Rahe The 💞💞💝💓


     


https://urdushayaripoint786.blogspot.com/


ہم ایک عمر اسی غم میں مبتلا رہے تھے

وہ سانحے ہی نہیں تھے جو پیش آرہے تھے

اسی لیے تو میرا گاؤں دوڑمیں ہارا

جو بھاگ سکتے تھے وہ بیساکھیاں بنارہے تھے

میں گھر میں بیٹھ کے پڑھتا رہا سفر کی دعا

اور ان کے واسطے جو مجھ سے دور جارہے تھے

میں جانتا ہوں تو اس وقت بھی نہیں تھا وہاں

یہ لوگ جب تیری موجودگی منارہے تھے

وہ قافلہ تیری بستی میں رات کیا ٹھہرا

ہر اک کو اپنے پسندیدہ خواب آرہے تھے

بغیر پوچھے بیاہے گئے تھے ہم دونوں

قبول کہتے ہوئے ہونٹ تھرتھرا رہے تھے

Comments

https://freepik786.blogspot.com/ https://freepik786.blogspot.com/