Bohat He Muddat K Bad Kal Shab - Urdu Ghazal
Bohat He Muddat K Bad Kal Shab - Urdu Ghazal
بہت ہی مدّت کے بعد کل شب
کتابِ ماضی کو میں نے کھولا
بہت سے چہرے نظر میں اترے
بہت سے ناموں پہ دل پسیجا
اک صفحہ ایسا بھی آیا
لکھا ہوا تھا جو آنسووں سے
عنوان جسکا تھا یاد تیری
صفحہ وہ سب سے معتبر تھا،
خواہشوں کا اک نگر تھا،
کچھ اور آنسو اس پہ ٹپکے،
کچھ اور تھوڑا سا دل پسیجا،
کتابِ ماضی کو بند کر کے،
تیرے خیالوں کھو گیا میں،
نہ جانے کب پھر سو گیا میں
Comments